اسلام آباد(فاروق اقدس)2024کے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ میانوالی کے شہری جمال احسن خان کے حصے میں آیا جو این اے 89سے قومی اسمبلی کے امیدوار تھے جو دو لاکھ17ہزار 424ووٹ لے کر پاکستان بھر کے امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار بن گئے۔صرف یہی نہیں بلکہ اپنے مخالف کو ووٹوں کے ہرانے کے تناسب کا بھی ریکارڈ انہی کے حصے میں آیا ہے۔عبیداللہ خان شادی خیل جو ان کے مقابل انتخاب لڑ رہے تھے وہ صرف 34ہزار 68ووٹ حاصل کر سکے اس طرح جمال احسن خان کی اپنے حلقے سے برتری ایک لاکھ 83ہزار کی تھی جو پاکستان بھر میں کسی بھی قومی اسمبلی کے امیدوار کی ریکارڈ برتری ہے۔ واضع رہے کہ جمال احسن خان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ۔2013کے انتخابات میں بھی انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑا تھا لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اس لئے 2018انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا تاہم یہ بات یہاں قابل ذکرہے کہ این اے89عیسیٰ خیل پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی آبائی نشست ہے لیکن خود انہوں نے بھی اس نشست پر کبھی اتنے ووٹ حاصل نہیں کئے۔
اسلام آ باد تر جمان وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں عمرہ زائرین،عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاترپر واضح...
اسلام آباد ہیکرز نے وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد کارٹون پکچر اپلوڈ کردی،تاہم...
اسلام آباد اوورسیز پاکستانیوںکی شکایات کے ازالے کیلئے ہوہوائی اڈوںپر سہولت ڈیسک بنائے جائیں گے اور ٹول فری...
اسلام آباد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاون ایلون مسک کی جانب سے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے...
۔اسلام آباد قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ارکان قومی اسمبلی کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے نئے مشترکہ سیکٹر مارگلہ انکلیو کا دور ہ کیا،...
اسلام آباد پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی کے 13ویں سیشن کے پہلے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس سے قبل 12ویں...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...