سیاسی جوڑ توڑ ، آصف زرداری کے طیارے کی گزشتہ 3دن میں 9پروازیں

12 فروری ، 2024

کراچی(این این آئی)سیاسی جوڑ توڑ اور حکومت سازی کیلئے ملاقاتوں اور اہم مشاورت کے سلسلے میں سابق صدر آصف علی زرداری کے طیارے نے کراچی، لاہور، اسلام آباد کے درمیان 3دن کے دوران متعدد چکر لگائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے طیارے نے گزشتہ 3دن میں 9 پروازیں کی ہیں  ۔