بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

12 فروری ، 2024

اسلام آباد(فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے جس میں،انتخابی عمل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفیر کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں ہو نے والے انتخابات کے بعد آئندہ کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اس بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ ملاقات امریکی سفیر کی خواہش پر ہوئی جس میں مستقبل کی حکومت سازی سمیت انتخابی عمل پر بات کی ۔ذرائع نے بتایا ہےکہ پیپلز پارٹی اور سفارتی ذرائع نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔