تمباکو نوشی کے باعث سالانہ 80 لاکھ لوگ جان کی بازی ہارنے لگے،رپورٹ

19 فروری ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سگریٹ انڈسٹری کا ٹیکس پالیسی پر اثرانداز ہونے کی وجہ سے گزشتہ 7 سالوں میں 567 ارب روپے کی ممکنہ آمدنی کا قومی خزانے کو نقصان۔سگریٹ انڈسٹری کے اثرورسوخ نے ملک کی مالیاتی بہبود اور صحت عامہ دونوں کو نقصان پہنچایا، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ(ایس ڈی پی آئی )نے ایف بی آر کے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ جاری کردی ہے،رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا تخمینہ ہے کہ تمباکو کے استعمال کی وجہ سے دنیا بھر میں ہر سال80 لاکھ سے زیادہ لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، پاکستان میں 2019 میں ہر 100,000 افراد میں 135.14 اموات ریکارڈ کی گئیں جن کی کل تعداد تقریباً 337,500 ہے۔