اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران حکومت کے دوران لیے گئے قرضے پی ڈی ایم حکومت کی سابقہ مدت کے دوران لیے گئے قرضوں سے کم رہے ہیں،نگران حکومت نے چھ ماہ میں 30کروڑ ڈالر کے نیٹ بیرونی قرضے لیے جبکہ گزشتہ پی ڈی ایم حکومت نے اس عرصے میں تین ارب ڈالر کے نیٹ بیرونی قرضے لیے ، مجموعی طور پر نگران حکومت نے تین ارب 90 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے لیے اور تین ارب 60 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی اس طرح نیٹ بیرونی قرضے 30کروڑ ڈالر رہے جبکہ گزشتہ پی ڈی ایم حکومت کے دور میں8ارب 40کروڑ ڈالر کے مجموعی بیرونی قرضے لیے اور پانچ ارب 40 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی اسطرح نیٹ بیرونی قرضے تین ارب ڈالر کے لیے گئے، رپورٹ کے مطابق جون 2023تک بیرونی قرضوں کی مجموعی حکومتی قرضوں میں شرح 38.3فیصد رہی جبکہ دسمبر 2023تک یہ شرح کم ہو کر 36.7فیصد پر آگئی۔
خضدار بلوچستان کے شہر خضدار کے علاقے کھنڈوزئی میں ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت2پولیس اہلکار جاں...
کوئٹہ سیکورٹی فورسز سی ٹی ڈی اور پولیس کا دشت میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں ایک...
کراچی خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ایک نوجوان ریحان کے قتل کے الزام میں اس کی بیوی صدف، ساس فاطمہ، سالے جبران اور...
لاہور سول سروسز اکیڈمی نے مستقبل کے سرکاری افسران میں دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور جوابدہی کو فروغ دینے...
کراچی عالمی جنگیں، امریکی سرمایہ کار دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے لگے۔ ہتھیار ساز کمپنیوں، عسکری...
کراچی شمالی کوریا نے اتوار کے روز بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے، جس سے ایران جنگ کے باعث بڑھتی کشیدگی اور...
کوئٹہضلع خضدار سے تعلق رکھنے والی لیڈی کانسٹیبل ملک ناز نے جان کا نذرانہ دیکر صوبے کی پہلی خاتون شہید اہلکار...
کراچی فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور کے اٹلی کے ثقافتی ورثے کے سربراہ بریگیڈیئر...