لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نامز د وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ علیمہ خان کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ان کے نالائق بھائی اور بھابھی کے کونسے کارنامے زبان زد عام ہیں، اگر انکو شرمندہ ہونا ہے اور شرم آنے کا کوئی امکان ہے تو انکے اور اپنے اعمال پہ شرمندہ ہوں۔عظمیٰ بخاری نےبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کو کیا معلوم کہ ملک معاشی وژن سے چلتا ہے، سلائی مشینوں کی کمائی سے نہیں۔