اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کا بینہ نےیوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج2024 کی منظوری دیدی ۔ منظوری گزشتہ روزنگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی ۔ای سی سی نے گذشتہ ہفتے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ منظور کیا تھا جو حتمی منظوری کیلئے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7ارب 49کروڑ روپے سے زائد کا پیکج دیا جائے گا،رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4مارچ سے ہوگا۔ ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے19بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔ آٹا،چینی ،گھی، کوکنگ آئل، چاول ،دالوں پر سبسڈی دی جائے گی۔کھجور ،بیسن، دودھ ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کےتحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملےگی۔
کراچی امریکا کی ایران سے منسلک جہازوں پر قبضہ کرنے کی تیاری، امریکی افواج دنیا بھر میں تہران کی مدد کرنے والے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکاکے ساتھ پسِ پردہ مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام...
تہران امریکی ناکہ بندی کا الزام ، ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی ۔ تیل اور گیس کی عالمی ترسیل متاثر...
کراچی ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون...
انطالیہ نائب ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے ٹرمپ پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’سوشل میڈیا پر بہت بولتے...