پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار

23 فروری ، 2024

لکی مروت(آئی این پی)خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی منجیوالہ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے،ڈی پی او لکی مروت کے مطابق پولیس کی بر وقت جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ہو گئے،ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔