میرا استعفیٰ دبائو نہیں نظام کیخلاف بغاوت ہے،جسٹس(ر) شاہد جمیل

23 فروری ، 2024

لاہور (نمائندہ جنگ) اہور ہائیکورٹ کے مستعفی جج جسٹس شاہد جمیل خان نے آل پاکستان وکلاءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا استعفیٰ دبائو نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے جو اس نظام میں ظلم اور مقدمے ہورہے ہیں ان سے بیزاری کا اعلان ہے، ہم اور ہمارے کسی مسیحا کا انتظار کر رہے ہیں ،جب تک ہم حوصلہ نہیں کرینگے کوئی معجزہ بھی نہیں ہوگا، فیصلے کرتے وقت ججوںکو خوف ختم کرنا ہوگا،غلط کام کرنے سے بہتر ہے عہدہ چھوڑ دیا جائے،استعفیٰ کے بارے میں سب پوچھتے ہیں فیصلہ فیملی ممبران سے مشاورت سے کیا،کسی دباؤ میں عہدے سے آکر استعفیٰ نہیں دیا مجھے یا میری فیملی کو کوئی تھریٹ نہیں تھا، فیصلے کرتے وقت ججوںکو خوف ختم کرنا پڑے گا۔