اسلام آباد (مہتاب حیدر) شہباز شریف کی زیرقیادت آئندہ حکومت میں وزیر خزانہ کے عہدے کیلئے کچھ مضبوط دعویدار ہیں اور اسحاق ڈار سرفہرست ہیں۔ اسحاق ڈار کئی مرتبہ وزیر خزانہ رہ چکے ہیں اور جس وقت پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے آئی ایم ایف سے ایک اور پیکیج لینے کیلئے کوششیں کر رہا ہے اس وقت ایسے نازک موڑ پر اسحاق ڈار کو اس اہم عہدے کیلئے ٹاپ فیورٹ تصور کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے بھی اس فہرست میں اپنا نام شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں آئی ایم ایف، کاروباری برادری اور کارپوریٹ قیادت کی جانب سے حمایت حاصل ہے۔ وہ اس عہدے کیلئے اپنی آخری کوششیں کر رہی ہیں۔ ایک اور مضبوط امیدوار محمد اورنگزیب ہیں جو ایک تجربہ کار بینکر اور ایچ بی ایل کے موجودہ صدر ہیں۔ وزیر خزانہ کے عہدے کیلئے سلطان علانہ الانہ کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس دوڑ میں ایک غیر متوقع امیدوار سلمان احمد ہیں۔ سلمان احمد امریکا کی معروف یونیورسٹی ایم آئی ٹی کے گریجویٹ اور ہارورڈ سے ایم بی اے کر چکے ہیں۔ پاکستان میں ایک معروف عالمی اسٹریٹجی کمپنی McKinsey میں ان کا دور حکومتوں اور بڑے کارپوریشنوں کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور ترقی پر مبنی حکمت عملی وضع کرنے میں ان کی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ سلمان احمد اسٹریٹجک پالیسی کے نفاذ کے ذریعے پاکستان کی جی ڈی پی 8فیصد تک لانے کیلئے پرامید ہیں۔ محمد اورنگزیب نے 30اپریل 2018کو ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھا۔
واشنگٹن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکروں سے فیس وصول نہیں کرنی چاہیے۔ٹرمپ...
اسلام آباد وفاقی حکومت کےقرضوں کے سارےریکارڈٹوٹ گئے۔مرکزی حکومت کےقرضےبڑھ کرنئی بلند ترین سطح اناسی...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین...
اسلام آباد ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے موجودہ صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ماہانہ تنخواہ اور دیگر مراعات کی...
اسلام آباد چیئرمین نیب نے بدعنوانی مقدمات کی مؤثر تحقیقات کیلئے 10 افسران نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد...
اسلام آ باد پاکستان اور بھارت کے درمیان13معاہدے نافذ العمل ، تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش ۔ پاکستان کی جانب سے...
کراچی آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول، جہازوں سے ٹیکس لینے کی تیاری، تہران کافی بیرل ایک ڈالر تک ٹیکس...
اسلام آباد پاکستان کی معاونت سے امریکہ-ایران جنگ بندی؛ تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، پس پردہ سفارت کاری سے خام...