پاکستانی پیشہ ور افراد امریکہ میں منفرد شناخت بنا رہے ہیں،مسعود خان

24 فروری ، 2024

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی پیشہ ور افراد اور ماہرین نہ صرف اپنے متعلقہ شعبوں میں ایک منفرد شناخت بنا رہے ہیں بلکہ وہ اپنے آپ کو پاکستان اور امریکہ کا سب سے زیادہ پائیدار ربط ثابت کر رہے ہیں،ہمیں امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور انکی امریکہ اور پاکستان میں خدمات پر فخر ہے، امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی تعلیمی ادارے نسٹ کے طلبا کی جانب سے قائم کردہ تنظیم نسٹیئن کی قیادت کے ساتھ ای میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسٹیئن، پاکستان میں بھی ہمارے لئے باعث فخر ہیں اور وہ یہاں امریکہ میں بھی ہمارا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں، انہوں نے نسٹیئن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے مشن میں سفارت خانے کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔