لاہور(آئی این پی)رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ تحریک انصاف آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک دشمنی ثابت کررہی ہے، تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا افسوسناک اورقابل مذمت ہے، بانی پی ٹی آئی کو آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھنا چاہیے، ڈان اور پانامہ کے ڈرامے کے نتیجے میں ہماری 24ویں معیشت 47ویں معیشت بن گئی،پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت دوسری پارٹیوں کے ساتھ ملکر بن رہی ہے، پی ٹی آئی کے خط کی آئی ایم ایف کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ اس وقت ملک کا چیلنج پاکستان کے عوام کی مشکلات کو دور کرنا ہے، معاشی حالات کو درست کرنا بڑا چیلنج ہے، پاکستان میں غربت کا خاتمہ کرنا ہے، روزگار کے مواقع مہیا کرنے ہیں۔سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ اس ملک کی معیشت 2017میں 24ویں بڑی معیشت بن گئی تھی، 2017میں صرف 4فیصد مہنگائی اور 6فیصد جی ڈی پی گروتھ تھی ، فارن ایکسچینج ریزرو اعلی ترین سطح پر تھے ، جس کا آج تک ریکارڈ نہیں ٹوٹا، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ پوری دنیا میں پانچویں نمبر پرتھی مگرڈان اور پانامہ کے ڈرامے کے نتیجے میں ہماری 24ویں معیشت 47ویں معیشت بن گئی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ چاہے ہم اپوزیشن میں ہیں یا حکومت میں مل کر پاکستان کو اس بھنور سے نکالیں، اپنے دشمنوں کو ثابت کریں پاکستان کے معاملات کو خود ڈیل کرسکتے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...