اسلام آباد( پی پی آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا معاشی استحکام سے متعلق نگران حکومت کے اقدامات پر آئی ایم ایف مطمئن ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے پاکستان سے متعلق پریس بریفنگ کے دوران کہا نگران حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا نگراں حکومت کی معاشی استحکام کیلئے کوششوں سے مطمئن ہے۔ پی پی آئی کے مطابق جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے معاشی استحکام کو برقرار رکھا اور مالیاتی اہداف پر سختی سے عمل پیرا ہو کر سماجی تحفظ کیلئے اقدامات کیے گئے ساتھ ہی افراط زر کنٹرول کرنے اور زرمبادلہ ذخائر کیلئے سخت مالیاتی پالیسی پر عمل کیا گیا۔آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے بتایا کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی، جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب نوے کروڑ ڈالر جاری ہوئے۔جولی کوزیک نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں جاری سیاسی حالات پر تبصرے سے گریز کیا اور کہا جو کہنا تھا اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...