سموگ متعلق اقدامات رپورٹ اکتوبر تک جمع کروائیں،لاہور ہائیکورٹ

24 فروری ، 2024

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدراک کیلئے دائر درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پرندوں کی خرید و فروخت کیلئے پنجاب بھر میں لائسنس کا اجرا کیا جائے، تمام محکمے سموگ کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات بارے رپورٹ اکتوبر تک عدالت میں جمع کروائیں، عدالت نے مزید سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رکی پورٹ طلب کرلی ۔ گذ شتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس میں ہارون فاروق سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔ عدالتی حکم پر واسا کی طرف سے سینئر لیگل ایڈوائزر عرفان اکرم، اظہر صدیق اور متعلقہ محکموں کے افسران اور لا افسران پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کی ۔دوران سماعت عدالت نے نشاندہی کی کہ لاہور کینال روڈ پر نہر کی صفائی کے بعد مٹی ہرطرف پھیل رہی ہے، محکمہ انہار اس پر کچھ نہیں کر رہا ۔