راولپنڈی (اے پی پی)اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف10کارروائیوں میں 331 کلوگرام منشیات برآمد کرکے11ملزمان گرفتارکر لئے ۔اے این ایف ترجمان کے مطابق کارگو آفس اسلام آباد میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 10.5 کلوگرام ہیروئن برآمدکرکے ملزم گرفتارکیا گیا۔لاہور کوریئر آفس میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 2.5 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 68 آئس بھرے کیپسول برآمدکئے گئے ۔پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 1.8 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔کلی کانک مستونگ سے 255 کلوگرام افیون برآمدکی گئی۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر دو ملزمان سے 29 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔لکپاس ٹول پلازہ مستنگ کے قریب 22 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم گرفتارکیا گیا ۔شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب دو ملزمان سے 7 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ گلگت 3 ملزمان سے 1 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...