پی آئی اے کی پروازوں پر یورپ میں پابندی ہٹنے کا امکان

24 فروری ، 2024

راولپنڈی(جنگ نیوز) قومی ائیر لائن کی پروازوں پر یورپ میں پابندی ہٹنے کے امکانات ہیں، ورپی سیفٹی ایجنسی (ایاسا) سیفٹی بورڈ کا اجلاس رواں سال مئی میں طلب کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یورپ اور برطانیہ میں قومی ائیر لائن سمیت پا کستانی طیاروں پر پابندی کے تناظر میں ایاسا کے سیفٹی روینیو بورڈ اجلاس میں میں قومی ائیر لائن کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے )نے اپنے آڈٹ کے مشاہدات جبکہ ایاسا کے سوالات کے جوابات دیدیے ہیں ، ایاسانےقومی ائیر لائن سے بھی اپنے مشاہدات سے متعلق انجینئرنگ، فلائٹ سروسز ،فلائٹ آپریشنز متعلق دستاویز طلب کئے تھے جو قومی ائیر لائن نے جمع کرادیں۔