چیئرمین سینیٹ سمیت تمام ارکان کے تعاون پر مشکور ہوں، مرتضیٰ سولنگی

24 فروری ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے ایوان بالا کی طرف سے بھرپور تعاون پر چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی سمیت تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے باوجود سخت حالات اوربہت ساری شکایتوں کے آپ لوگ مجھ پر بہت زیادہ مہربان رہے ، جمعہ کو سینٹ کے اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات اورپارلیمانی امور نے کہا کہ آج ہفتے کا آخری دن ہے عین ممکن ہے کہ اگلا جب اجلاس ہو نئی حکومت تشکیل پا چکی ہو ، میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ، ڈپٹی چیئرمین اور اس ایوان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ باوجود سخت حالات اوربہت ساری شکایتوں کے آپ لوگ مجھ پر بہت زیادہ مہربان رہے ، اس کے ساتھ ہی قائم مقام چیئرمین نے اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔