پنجاب کے 94سینئر ججز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

24 فروری ، 2024

لاہور(جنگ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے94سینئر سول ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سول جج طاہر محمود کو لاہور سے راجن پور تعینات کر دیا گیا، سینئر سول جج حسنین عباس کاظمی کا لاہور سے گوجرانوالہ تبادلہ کیا گیا ہے، اسی طرح سینئر سول جج مسعود احمد کو قصور سے پاکپتن بھیج دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں تمام جوڈیشل افسران کو 27 فروری تک متعلقہ دفاتر کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔