فلپائن ،پولیس اور نیو پیپلز آرمی میں جھڑپیں،5باغی ہلاک

24 فروری ، 2024

منیلا (اے پی پی) فلپائن کے صوبہ بوہول میں فوج اور نیو پیپلز آرمی (این پی اے)کے درمیان چھڑپ کے دوران5باغی اوایک پولیس افسر ہلاک ہو گئے۔ فوج نےبتایا کہ بلار قصبے کے ایک گاؤں میں فوج اور نیو پیپلز آرمی (این پی اے) کے باغیوں کے ساتھ لڑائی ہوئی جس میں 5 باغی اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا ۔ فوج نے بلار قصبے سے متعدد رائفلیں اور پستول برآمد کرلی ہیں ۔