ا راولپنڈی(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آئی ایم کو خط اس لئے لکھیں گے کیونکہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا،اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہیں آئے گی، قرض بڑھتا جائے گا۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے، پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا، عدالتیں، نیب سب کچھ تباہ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے الزام لگایا کہ نواز شریف کیلئے مجھے زیرو کیا گیا، پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گی، اب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سامنے آئے، کمشنر کو اٹھا کر تشدد کیا گیا، ویگو میں ڈال کر اٹھا کر لے گئے، اب ان کا بھی سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کردیا ہے۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...