لاہور:پٹرول ایجنسی میں آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق

24 فروری ، 2024

لاہور(جنگ نیوز) لاہور میں واقع پٹرول ایجنسی میں آگ لگنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ میں ایک پٹرول کی ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔