وزیرستان: خاتون کے رحم سے 10 کلو وزنی دو رسولیاں نکال لی گئیں

24 فروری ، 2024

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں ڈاکٹر ز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے خاتون کے رحم سے 10 کلوگرام وزنی دو رسولیاں نکال لیں۔شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی کے سرکاری ٹائپ سی اسپتال میں ڈاکٹر نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے خاتون مریضہ کی بچہ دانی سے 7 اور 3 کلوگرام وزنی 2 رسولیاں نکالیں۔