لواری ٹنل میں چار فٹ سے زائد برف ، درجنوں گا ڑیا ں پھنس گئیں

24 فروری ، 2024

چترال ( نمائندہ جنگ)دیر بالا میں برف باری کے بعد کئی علاقوں کے رابطہ سڑکیں بند ہیں لواری ٹنل اپروچ روڈسے برف مکمل طور پر نہ ہٹائی جاسکی پھسلن کے باعث ایمبولینس سمیت درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں ۔ دیر بالا میں ریکارڈ برف باری ہوئی لواری ٹنل اور کمراٹ میں چار فٹ سے زائد برف پڑ گئی برف باری سے بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ۔لواری ٹنل اپروچ کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ۔ ٹریفک جام کے باعث سیاح ،خواتین اور بچوں کو سخت سردی میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑا ۔ مسافروں نے این ایچ اے اور انتظامیہ کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ ن بنایا ۔اور مطالبہ کیا کہ جس طرح چترال سائیڈ کلئیر کیا گیا ہے دیر سائیڈ بھی کو اچھی طرح کلئیر کیا جائے۔اسطرح کوہستان ،براؤل ،عشیرئی درہ ،ڈوگ درہ ،ہاتن درہ کے مضافاتی علاقوں کے رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں ۔