آزاد کشمیر:مختلف محکموں میں پرائیویٹ سیکرٹریز کے تقرر و تبادلے

24 فروری ، 2024

مظفرآباد (نمائندہ جنگ) آزادکشمیر کے مختلف محکموں کے پرائیویٹ سیکرٹریز کے تبادلے کر دیے گئے، انتظامی مفاد کے پیش نظر تبادلہ جات و تعیناتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کے بعد سات کرنٹ چارج تعیناتیوں کی منظوری دے دی گئی، عمران عارف نگران بی ایس۔ 17 چیف سیکرٹری آفس کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کر دیا گیا، اسی طرح محمد بنیامین نگران بی۔ 17 محکمہ قانون انصاف پارلیمانی امور کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر محکمہ ان لینڈ ریونیو تعینات کر دیا گیا ۔