دی ہیگ(جنگ نیوز) پاکستان کے وزیرِ قانون اور انصاف احمد عرفان اسلم نے عالمی عدالت انصاف میں کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر اپنے قبضے کو ناقابل تسخیر بنانے کی کوشش کی لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ یہ قبضہ ختم کرانا نا ممکنات میں سے نہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی ہدایت پر ہونے والی سماعت میں آج پاکستانی وزیر قانون اور انصاف احمد عرفان اسلم نے دلائل پیش کیے۔ پاکستانی وزیر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر اپنے قبضے کو برقرار اور ناقابل تسخیر رکھنے کے لیے ایسی صورت حال پیدا کی ہے جس سے اس قبضے کو ختم کرانا تقریباً ناممکن ہوجائے۔ وزیر قانون اور انصاف نے مزید کہا کہ لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ ایسے ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے ناجائز تسلط اور غیر قانونی قبضے کو ختم کیا گیا ہے جیسے کہ فرانس 1962 میں الجزائر سے اپنے دس لاکھ سے زیادہ آباد کاروں کو واپس بلانے پر مجبور ہوگیا تھا
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...