چارسدہ(نمائندہ جنگ ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جنگ وسائل اور اختیار کا ہے- ہم سمجھتے ہیںطاقت کا محور عوام ہے بندوق والے کہتے ہیں طاقت کا محور ہم ہیں،-ان خیالات کا اظہار انہوں نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحصیل بازار چارسدہ میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتحار حسین اور صوبائی رہنما ء سردار حسین بابک نے بھی خطاب کیا۔ ایمل ولی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 8فروری کے الیکشن میں ناکامی پر مایوس نہیں۔ یہاں تو ایک تھپڑ کھا کرر لوگ وفاداریاں بدلتے ہیں لیکن باچا خان بابا نے پختونوں کو ووٹ ووٹ کا حق دینے کیلئے 6 سال قید کاٹی-ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ انتخابی دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کرے- الیکشن میں کامیابی کے بدلے کروڑوں روپے رشوت لینے کے ثبوت پیش کرسکتا ہوں ہم سمجھتے ہیں کہ تمام اداروں کو اپنے دا ئر ہ کا رمیں رہنا ہوگا - اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتحار حسین نے کہا کہ موجودہ دھاندلی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ د یئے ہیں-ایک بندے کو وزیر اعظم بنانے کیلئے کتنے حربے استعمال کئے گئے-ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں رہا-۔ اے این پی کے صوبائی رہنماء سردار حسین بابک نے اپنے خطاب میں کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات تک انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...