مظفرآباد(نمائندہ جنگ) ڈیموکریٹک فریڈم فرنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید میر نے کہا ہے کہ دل کو چھیلنی کرنے والا سب سے بڑا واقع ضلع کپواڑہ کے گاوں کنن پوشپورہ میں پیش آیا جب 23 فروری 1991کو بھارتی فوج نے گاوں کا محاصرہ کرکے گھروں سے مردوں کو باہر نکالا گیا ،اس دوران فوج نے خواتین کیساتھ زیادتی کرکے انہیں تاحیات نفسیاتی مریض بنا دیا۔ اس سانحہ نے نہ صرف جموں کشمیر کی تاریخ میں ایک نئے اور تلخ باب کا اضافہ کیا، بلکہ سنہرے سماجی اقدار کو آلودہ اور بھارتی فوج کے کردار کو مسخ کرکے آدمی کی صورت سے درندے کی صورت سامنے لایا۔ انہوں نے کہا سانحہ کنن پوشہ پورہ جس میں عزت کی رداؤں اور عصمت کی قباؤں کو بے رحم ہاتھوں نے رات بھر تار تار کیا، کشمیری قوم کی اُن عزت مآب ماؤں اور بہنوں کی جگرسوز داستان ہے، جن کا سب کچھ اپنے گھر کے اندر ہی لُٹ گیا اور جن کی حالت پر رات کے تارے تادمِ سحر تک اشک باری کرتے رہے۔ سانحہ کنن پوشہ پورہ کو انجام دینے والے شیطان صفت ابھی آزادی کے ساتھ گھوم کر کشمیریوں کے زخم پر نمک چھڑکنے کا کام کر ہی رہی ہیں اور انصاف کے قاضی ابھی شواہد اور ثبوت ہی اکٹھا کر رہے ہیں۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...