پاکستان کی معاشی امداد نہ کرنے کا خط انتہائی افسوسناک ہے، ناصر شاہ

24 فروری ، 2024

راولپنڈی(جنگ نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف اور دیگر کو خط لکھنے کی بات ان کی ذہنیت کی عکاس ہے، دوست ممالک کو پاکستان کی معاشی امداد نہ کرنے کا خط بھیجنا انتہائی افسوسناک ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حرکت پاکستان کے معاشی مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے، پی ٹی آئی کو ملک میں صرف انتشار، عدم استحکام اور افراتفری چاہیے، پی ٹی آئی پہلے بھی ایسی غلطیاں کرچکی ہے، 2018 میں دھاندلی کے باوجود ہم نے کبھی ایسی حرکت نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ جس ملک نے بانی پی ٹی آئی کو عزت دی، وزیراعظم بنایا، اس ملک کی عزت سے کھیل رہے ہیں۔