کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں تین مسلسل میچ جیتنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں نویں ایڈیشن کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان چار میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13رنز سے شکست ہوئی، فاسٹ بولر محمد علی نے19رنز دے کر تین وکٹ لئے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچ ختم ہوگئے، اب بدھ سے کراچی میں میلہ سجے گا۔ ملتان نے چار وکٹ پر 180رنز بنائے جواب میں کوئٹہ20اوورز میں9وکٹ پر167رنز بناسکی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ، ریزا ہینڈرکس72اور کپتان محمد رضوان 51 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے ۔ عثمان خان14اور طیب طاہر نے35رنز بنائے ۔ افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔ محمد عامر نے2وکٹیں لیں ۔کوئٹہ کی42رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد خواجہ نافع اور کپتان رائلی روسوو نے بالترتیب36اور 30 رنز بنا کر فتح کی امید روشن کی۔ تاہم دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی ٹیم لڑکھڑا گئی ۔ سعود شکیل 24 اور شرفین ردرفورڈنے 21 رنز بنائے ۔ محمد علی اور ڈیو ڈولی نے تین، تین وکٹیں لیں، آفتاب ابراہیم دو اور اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کراچی سینٹرل ٹیلی گراف آفس میں لائنز اسٹاف یونین کی جانب سے اپنے ورکرز کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا انعقاد...
کراچی جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ کوثر ٹاؤن میں قرآن کریم کے ترجمے وتفسیر کی تکمیل کی تیسری تقریب کا انعقاد...
کراچی سائٹ ایریا سے لاپتا ہونے والی لڑکی کو ڈرگ روڈ کے علاقے سے بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے...
کراچیتھانہ مدینہ کالونی شعبہ تفتیش نے لاپتا میٹرک کی طالبہ کو بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا ،...
کراچی ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی میں13 اپریلکو صبح 11 بجےقانتا امتیاز اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کریں گی،ان کے...
کراچی پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری تقریباً تمام ترقیاتی منصوبے...
کراچی پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری،مرکزی صدر علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی...
کراچی ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ہدایت پر نئے سینیٹری لینڈ فل سائٹ جام چاکرو کے...