علاج معالجے کیلئے ری ایمبرسمنٹ پالیسی کو حتمی شکل دے دی،چئیرمین گلشن اقبال

26 فروری ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چئیرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کونسل کی قرار داد اور میڈیکل کمیٹی کی سفارشات پر افسران وملازمین کے علاج معالجے کیلئے ری ایمبرسمنٹ پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے اس سلسلے میں شہر کے 30معروف اسپتالوں سے گلشن اقبال ٹائون کے افسران و ملازمین سمیت ان کے والدین اور اہل خانہ متعین کردہ رقوم کے اندر علاج کرواسکیں گےاس کا فیصلہ چئیرمین کی صدارت میں میڈیکل کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ،متعین کردہ حدود میں او پی ڈی کی سہولتیں بھی فراہم کی گئیں ہیں ،چئیرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ افسران وملازمین ادارے کو چلانے کی افرادی قوت ہیں لہذا ان کی جائز مراعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔