کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بغیر کسی لالچ کے بیٹھے ہیں، جمہوریت کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا مگر انہوں نے تعاون سے انکار کردیا،ہماری کارکردگی پر لوگوں نے ووٹ دئیے، ہمیں اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی، عمران خان کا خط لکھنا اندرونی معاملات میں مداخلت ہے،چیئرمین سینیٹ کےلیےانوار الحق کاکڑ کا فیصلہ نہیں ہواہے۔سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس اس وقت جمہوریت کی چابی ہے، جسے ہم نے جمہوریت کے لیے استعمال کیاہم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بغیر کسی لالچ کے بیٹھے ہیں، ہم وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹ بھی دیں گے اور قانون سازی و دیگر معاملات میں بھی تعاون کریں گے مگر ہم وفاقی حکومت سے کوئی وزارت نہیں لیں گے۔انہوں نے کہاکہ مرکز میں حکومت سازی کےلیے پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سےخود رابطہ کیاتھا،خورشید شاہ نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کےرابطے پر انکار کردیا۔خورشید شاہ کاکہناتھاکہ سندھ اسمبلی کا پراسس شروع ہو گیا ہے، یہ اچھی بات ہے، امید ہے انشا اللہ یہ اسمبلی5سال چلے گی، لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
کراچی انمول پنکی کی جان کو خطرہ، کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار انمول عرف پنکی کی سیکورٹی غیرمعمولی سخت کردی...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان نے ایران سے اضافی 100میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کے پہلے25ماہ میں کتنا قرضہ لیا گیا؟ ان کی حکومت کا قرضوں پر انحصار...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...