کراچی (نیوز ڈیسک) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جماعت ریپبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں، انہوں نے امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے بھی پرائمر ی الیکشن جیت لیا، صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل نکی ہیلی کو آبائی ریاست میں شکست، نکی ہیلی کی مہم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پانچ مارچ کو سپر ٹیوزڈے تک دوڑ میں شامل رہیں گی جب 16 ریاستیں ایک ہی دن ووٹ ڈالیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کی سابق گورنر نکی ہیلی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔نکی ہیلی شکست کے باوجود صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے دوڑ میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل نیو ہیمپشائر کا پرائمری الیکشن بھی اپنے نام کیا تھا۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت کے بعد پارٹی سے خطاب میں کہا کہ وہ صدر جو بائیڈن کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں ۔دوسری جانب نارتھ کیرولائنا سے شکست کے باوجود نکی ہیلی نے صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے دست بردار ہونے سے انکار کیا ہے۔ نکی ہیلی 2011سے 2017کے دوران نارتھ کیرولائنا کی گورنر بھی رہ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں نکی ہیلی اقوامِ متحدہ میں بطور امریکی سفیر تعینات تھیں۔
کراچی جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو...
اسلام آباد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جمعرات کو سینیٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ججوں سے نہیں چیف...
کراچی مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ آخری سانس تک اپنے شہر کا مقدمہ لڑتا رہوگا،آہمیں...
کراچی سندھ ہائی کورٹ ڈمپرز، ٹینکرز کے حادثات کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیئے۔ ہائی کورٹ میں شہر...
اسلام آباد سینٹ میں وزیر قانون و انصاف اور پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی...
کراچی سعودی عرب، امارات سمیت مختلف12ملکوں سے 131 پاکستانیوں کو گزشتہ 37گھنٹے کے دوران ڈی پورٹ کردیا گیا۔ جن میں...
اسلام آباد ترک صدر رجب طیب ایردوان نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک...
کراچی نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں پاسپورٹ پراسیسنگ کائونٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ۔وفاقی...