سند ھ میں پیپلزپارٹی کو جتوانے کیلئے تاریخی دھاندلی کی گئی، صفدر عباسی

26 فروری ، 2024

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ کے جنرل سیکرٹری وسابق سینیٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابا ت میں سند ھ میں پیپلزپارٹی کو جتوانے کے لئے تاریخی دھاندلی کی گئی اور مخالفین کوہرانے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا گیاعوام کے مینڈیٹ کو چرانے والی پیپلزپارٹی مدت پوری نہیں کرسکے گی، احمدپورشرقیہ میں ڈاکٹر خالد اقبال وڑائچ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نےدھاندلی کے خلافجی ڈی اے کےاحتجاج میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ پی پی سندھ میں مقبولیت کھو چکی ہے۔