آئین میں کابینہ کے 33 ارکان کی اجازت ہے، اعظم نذیر تارڑ

26 فروری ، 2024

لاہور( نیوزڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر اور سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین میں کابینہ کے 33ارکان کی اجازت ہے،آئین کی رو سے 21دن میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے، اگر صدر اجلاس نہیں بلاتا تو اس کا طریقہ کار موجود ہے۔