خیبر پختونخوا ا سمبلی اجلا س بد ھ کو طلب، علی امین گنڈ ا پور وزارت اعلیٰ کا انتخاب لڑینگے

26 فروری ، 2024

پشاور(گلزار محمد خان) خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی بجائے آزاد حیثیت سے وزارت اعلیٰ کا انتخاب لڑنیکا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کی صوبائی صدارت کیلئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں البتہ تحریک انصاف کے نامزد عاقب اللہ خان سپیکر صوبائی اسمبلی کے عہدہ کیلئے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ہوں گےجبکہ اپوزیشن جماعتوں نے صوبہ کے وزیر اعلیٰ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے دوران میدان کھلا چھوڑنے کی بجائے تینوں عہدوں پر مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کیلئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے جن کے ناموں کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا جائیگا۔