بکھو والا جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، پندرہ ایکڑ اراضی پر کھڑے درخت خاکستر

26 فروری ، 2024

لیاقت پور(نامہ نگار) بکھو والا جنگل میں آگ بھڑک اٹھی پندرہ ایکڑ اراضی پر کھڑے درخت جل گئے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر محیط جنگل اور جنگلی حیات کو شدید خطرات کا سامنا ہے، تفصیل کے مطابق آج سہ پہر عباسیہ لنک کنال سے ملحقہ گھاس پھوس اور خشک درختوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بکھو والا پلانٹیشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ اتنی شدید تھی کہ محض تین گھنٹے میں 15 ایکڑ سے زیادہ اراضی پر کھڑے لاکھوں روپے مالیت کے درخت جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔