کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈکیت شہری کی فائرنگ سے مارے گئے،ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاون تھانے کی حدود کورنگی نمبر 3 سیکٹر48/C بانس والی گلی بلال مسجد کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت پر گولی مار کر ایک شخص حفاظت ولد عبدالشکور کو زخمی کیا اور موقع سے فرار ہونے لگے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گلی کے کونے پر موجود دوسرے شخص سے بھی اسلحے کے زور پر پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ شہری نے اپنے پستول سے ملزمان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی ہوکر گرگئے،جبکہ ان کے دوساتھی جو دوسری موٹر سائیکل پر تھے موقع سے فرار ہوگئے،واقعہ کے بعد شہریوں کا ہجوم جمع ہوگیا اور انہوں نے گولیوں سے زخمی دونوں ملزمان کو تشدد کانشانا بنایا،دونوں شدید زخمی ملزموں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھاکہ اسپتال پہنچے سے قبل دونوں ملزمان راستے میں ہی دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق دونوں ہلاک ڈکیتوں کی شناخت 19 سالہ عبدالرحمن ولد امیر حسین اور22 سالہ عبدالخالق ولد حسن علی کے نام سے ہوئی ہے،جن کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
اسلام آباد دسمبر 2018میں، ایف آئی اے کے ایک سب انسپکٹر نے غلام احمد رومی کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے اس...
کراچی شیل پاکستان لمیٹڈ کا نام باضابطہ طور پر تبدیلی کے بعد’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ‘ ہو گیا ہےاور اس کا...
واشنگٹنوائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان باضابطہ امریکی اتحاد ی نہیں ،شراکت دار...
صنعا یمن کے حوثی باشندوں نے بدھ کو کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر...
اسلام آباد 13؍لاکھ 80؍ ہزار بجلی صارفین ناقص بلنگ کاشکار ہوئے، 35؍ ارب روپے اوور چارج کئے گئے جبکہ 5؍ ارب 78؍...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2افسران کو معطل کردیا گیا۔...