زمان ٹاون،شہریوں کے تشدد سے ہلاک ڈاکو کو عمرے پر روانہ ہونا تھا

26 فروری ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )زمان ٹاون میں شہریوں کی فائرنگ اور تشدد سے ہلاک دونوں مبینہ ڈاکو کورنگی سیکٹر51ڈی جمعہ گوٹھ کےرہائشی تھے ہلاک مبینہ ڈاکو آپس میں دوست بھی تھے اور گھر پر قبرستان جانے کا بتا کر نکلے تھے،پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ایک ڈاکو کو اگلے ماہ سعودیہ عمرے پرروانہ ہوناتھا۔ہلاک ڈاکوؤں کے لواحقین کے مطابق دونوں گارمینٹس فیکٹری میں ملازمت بھی کرتے تھے۔