چارجماعتی اتحاد کا 28 فروری کو بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

26 فروری ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) چار جماعتی اتحاد نے 17روزسے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے جاری دھرنا ختم کر کے28فروری کو بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن میں دھاندلی اور انتخابی نتائج کی تبدیلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد نے ڈپٹی کمشنرآفس کوئٹہ کے سامنے جاری دھرنا ختم کردیا جس کے بعدڈی سی آفس کے سامنے انسکمب روڈ پرٹریفک بحال ہو گئی ،بی این پی،پی کے میپ،نیشنل پارٹی اورایچ ڈی پی کادھرنا17روزسے جاری تھا،چار جماعتی اتحاد نے دھرنا حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف دیاہواتھا۔