پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے ن لیگ کے اہم فیصلے

26 فروری ، 2024

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے پہلے مرحلے میں 25رکنی کابینہ کے لیے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ناموں پر غور کیا گیا ہے ۔کابینہ میں مسلم لیگ(ن)سے 22، مسلم لیگ(ق)سے 2 اور استحکام پاکستان پارٹی سے ایک وزیر بنائے جانے کاامکان ہے۔مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر اور عظمی بخاری کو ترجمان پنجاب حکومت کا عہدہ دئیے جانے کا امکان ہے۔