بیت المقدس میں انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں مسلم قبرستان کی بےحرمتی

26 فروری ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) انتہا پسند یہودیوں نے مغربی بیت المقدس میں مسلمانوں کے قبرستان پر قبضہ کرکے وہاں قبروں کی توڑ پھوڑ اور بے حرمتی کی۔ ایک اسرائیلی این جی او ایمک شاویح کے مطابق انتہا پسند یہودیوں نے غزہ جنگ کے تناظر میں قبروں کی بے حرمتی کی۔ یہ این جی او آثار قدیمہ کے تحفظ کےلیے کام کرتی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ’’ایکس‘‘ ر پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قبرستان کا تعلق ایک مذہبی شخصیت سے بتایا جاتا ہے جہاں اسے بن یامین کا مقبرہ قرار دینے کے بعد مسلم قبروں کی بے حرمتی اور توڑ پھوڑ کی گئی۔