لاہور(سودی)چین کی جانب سے امریکہ سے روئی خریداری معطل کرنے جبکہ پاکستان میں برآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں مسلسل ریکارڈ اضافے اورگزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں روئی کی قیمتوں میں بہتری نہ آنے کے میں پورے کاٹن سیکٹر میں زبردست تشویش کی لہر،مزید ٹیکسٹائل ملز غیر فعال ہونےکی اطلاعات، چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایاکہ مطابق رواں ہفتے کے دوران قائم ہونے والی نئی حکومت برآمدی ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے بجلی کے نرخ چودہ سینٹ سےکم کر کے نو سینٹ کرنے کا اعلان کرے گی جبکہ ٹیکسٹائل ملز کو بجلی بنانے کے لئے گیس کی فراہمی معطل کر دی جائے گی جس سے توقع ہےکہ برآمدی ٹیکسٹائل ملز کی پیداواری لاگت کم ہونے سے روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آ سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ نگراں وفاقی وزیر تجارت اعجاز گوہر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایس آئی ایف سی کئے فیصلے جس میں برآمدی ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے بجلی کے نرخ چودہ سینٹ سے کم کر کے نو سینٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس پر ہر صورت عمل کیا جائے گا تاکہ پاکستان کی برآمدات بہتر ہو سکیں۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ہفتے کے دوران چین نے امریکہ سے روئی کی خریداری نہیں کی جبکہ پاکستان نے امریکہ سے خریدی گئی روئی کی نو ہزار100بیلز کے خریداری معاہدے منسوخ کر دیئے۔
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آ باد کےجناح اسکوائر اور طیب اردوان...
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کے پی ایم جی کے کنسلٹنٹس کے وفد کے...
اسلام آبا د کامسٹس یونیورسٹی کی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2025 میں متعدد مضامین بشمول انجینئرنگ، نیچرل...
کراچی جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا خیبر پختونخوا اور مرکز کے...
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز سے ایک ہفتے کے دوران 55 ہزار 639 شہریوں نے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔پنجاب پولیس کے...
اسلام آباد عید کی آمد آمد، شہر اقتدار کی سکیورٹی اور جرائم کے سدباب کے لئےآئی جی اسلام آباد نے افسران...
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صفحمیاں رضا ربانی نےکہاکہ دہشت گردی میں اضافے پر بریفنگ کے لیے کل ان کیمرہ...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے ʼʼسرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری کا آرڈر جاری کرنے کے بعد واپس لے...