فیصل آباد،تاندلیانوالہ،لاہور(نمائندہ جنگ ،نامہ نگار،خبر نگار )استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اس لئے عوام کے درمیان موجود ہیں ، اپنے وعدے کے مطابق حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جس قدر ممکن ہو سکا اپنا کردار ادا کریں گے ،انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے نتائج میں ردو بدل کرنے والے عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97کے دورہ کے دوران آئی پی پی کے رہنمائوں ،علاقہ عمائدین اور اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے حلقے کے مختلف افراد سے ان کے عزیز وا قارب کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ 8فروری کو ووٹرز نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا جس پر ایک منصوبے کے تحت ڈاکہ ڈالا گیا ۔عوام سے وعدہ کیا تھاکہ میری آئندہ کی سیاست اس حلقے کے لئے ہے اور میں آپ کے درمیان موجود ہوں ۔ ہم اپنی انفرادی حیثیت میں علاقے کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئیں گے ،عوام کو یقین دلاتا ہوں انہیں تنہا نہیں چھوڑوںگا ،ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ سے تعلق اور رابطہ مزید مضبوط ہوگا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی یہاں کے عوام کو تھانے اورکچہری کی استحصال پر مبنی سیاست سے بچانے کیلئے ان کی ڈھال بنیں گے ،علاقے میں ہمارا دفتر کھل گیا ہے ،آپ لوگوں کو کسی بھی طرح کا دکھ اور تکلیف ہو تو ہم سے رابطہ کریں ہم آپ کی موثر آواز بنیں گے ۔
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آ باد کےجناح اسکوائر اور طیب اردوان...
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کے پی ایم جی کے کنسلٹنٹس کے وفد کے...
اسلام آبا د کامسٹس یونیورسٹی کی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2025 میں متعدد مضامین بشمول انجینئرنگ، نیچرل...
کراچی جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا خیبر پختونخوا اور مرکز کے...
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز سے ایک ہفتے کے دوران 55 ہزار 639 شہریوں نے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔پنجاب پولیس کے...
اسلام آباد عید کی آمد آمد، شہر اقتدار کی سکیورٹی اور جرائم کے سدباب کے لئےآئی جی اسلام آباد نے افسران...
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صفحمیاں رضا ربانی نےکہاکہ دہشت گردی میں اضافے پر بریفنگ کے لیے کل ان کیمرہ...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے ʼʼسرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری کا آرڈر جاری کرنے کے بعد واپس لے...