فضل الرحمان کو ریجیکٹ KP نے کیا احتجاج سندھ میں کررہے ہیں، پیپلز پارٹی

26 فروری ، 2024

پشاور(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو ریجکٹ خیبرپختونخوا کے عوام نے کیا ہے لیکن احتجاج سندھ میں کر رہے ہیں۔ سندھ میں جے یو آئی کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اگر پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج کریں تو ہم ان کے ساتھ ہیں، محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا افسوسناک اورقابل مذمت ہے،عمران خان کا آئی ایم ایف کو مداخلت کی دعوت دینا ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے ؟ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو فروغ دینے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔