کے پی کی 19 جامعات میں وائس چانسلر کی تقرر ی تاخیر کا شکار

26 فروری ، 2024

کراچی(سید محمد عسکری) خیبر پختون خواہ میں کی 19 جامعات میں وائس چانسلر کے تقرر کا معاملہ خیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کے پی کے کی نگراں حکومت نے تحریک انصاف کے دور کی قائم شدہ تلاش کمیٹی ختم کرکے نئی تلاش کمیٹی قائم کی اور 19 جامعات کے لیے اشتہار دیا جس کے بعد تلاش کمیٹی نے 19 جامعات کے وائس چانسلرز کے لیے 57 امیدواروں کا انتخاب کیا۔ ہر جامعہ امیدواروں کا پینل صوبائی کابینہ کو بھیجا گیا جس کے بعد کابینہ نے تاخیر سے 19 جامعات کے لیے 19 امیدواروں کا انتخاب کرکے سمری گورنر ہاؤس بھیج دی تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود امیدواروں کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے جس کہ وجہ یہ جامعات ایڈہاک ازم کا شکار ہیں جب کہ منتخب امیدوار پریشان ہیں کہ مذید تاخیر ہوئی اور نئی صوبائی حکومت قائم ہوئی تو معاملہ لٹک نہ جائے، زرائع کے مطابق جن 19 امیدواروں کو 19 جامعات کے لیے فائنل کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر اساتذہ کے مختلف گروپس میں مختلف نام چل رہے ہیں جس سے امیدواروں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں وائس چانسلر کی مدت کم کر کے 3 برس کی جاچکی ہے جب کہ سندھ اور پنجاب میں مدت 4 سال جب کہ وفاقی جامعات میں وائس چانسلر کی مدت 5 برس ہے۔