سجاول(جنگ نیوز)صوبہ سندھ کے ضلع سجاول کی سب جیل سے 3 قیدی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے جس کے بعد سکیورٹی پر موجود تمام پولیس عملے کو معطل کر دیاگیا۔سب جیلر مشتاق سعید کا کہنا ہے کہ جوڈیشل سب جیل کے بیرک نمبر 3 سے تین قیدی کھڑکی توڑکر فرار ہوئے ، تینوں فرار قیدی مختلف جرائم میں ملوث تھے، قیدیوں کے فرار ہونے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب ایس ایس پی شہلا قریشی نے بتایا کہ سب جیل کی سکیورٹی پر موجود تمام پولیس عملے کو معطل کر دیاگیا ہے ، انکوائری کے بعد پولیس اور جیل حکام کے خلاف مزید کارروائی کی جائےگی۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ تینوں مفرور قیدی چوری اور منشیات سمیت دیگرجرائم میں ملوث تھے۔
کراچی بڑی عید کی بڑی فلم "زومبیڈ" کا ایڈونچر سے بھرپور ٹریلر ریلیز،آرٹس کونسل کراچی میں پاور فل ٹریلر کی پہلی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے حق مہر میں دی گئی جائیداد کی منتقلی کے قانونی اصول طے کر دئیے ، عدالت عظمیٰ نے حق...
کراچی سائنسدانوں نے آواز کی لہروں سے کورونا اور فلو وائرس ختم کرنیکا طریقہ دریافت کر لیا۔ الٹراساؤنڈ سے...
اسلام آباد ملک بھر میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان مزید شدت اختیار کر گیا ہے جبکہ مارکیٹ...
شیخوپورہ حکومت پنجاب نے اپنے ماتحت تمام بیوروکریٹس اور گزٹیڈ افسروں کے دماغ کے معائنہ سمیت مکمل طبی معائنہ...
اسلام آباد سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مستقبل کے تنازعات میں...
لاہورمشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے لاہور ایئرپورٹ پر مکہ روٹ انیشی ایٹو کا...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےسابق ممبر پنجاب اسمبلی جنید افضل ساہی کی...