کاروباری بہتری کیلئے خواتین کا کردار اہم ہے:سیالکوٹ چیمبر

26 فروری ، 2024

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) سینئر نائب صدر سیالکوٹ وویمن چیمبر گلزیب وقاص اعوان نے کہا کہ خواتین معاشرے کی نصف سے زیادہ آبادی پر مشتمل ہیں جن کی صلاحیتوں کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کرکے معاشی استحکام کا حصول مکمن بنایا جا سکتا ہے،آنیوالے ہفتے میں ہونیوالی خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو ڈسپلے کرنے کیلئے نمائش کا انعقاد اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے۔