معاشی بحران سے نمٹنے کیلئےپاکستان بزنس فورم نے حکومت کو تجاویز دے دیں

26 فروری ، 2024

لاہور( جنگ نیوز)پاکستان بزنس فورم نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آنے والی حکومت کو تجاویز دے دیں یقینا حکومت ان تجاویز پر غور کرکے عمل در آمد کرائے تاکہ ملک معاشی بحران سے نکلے خوشحالی کا دور دورہ ہو۔ صدرپی بی ایف خواجہ محبوب الرحمن تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت معاشی بحران میں مبتلا ہے۔