کارپٹ ایسوسی ایشن کی وفاقی ٹیکس محتسب سے ملاقات

26 فروری ، 2024

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ سے ملاقات کر کے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو سے متعلق اپنے تحفظات سے تفصیلی آگاہ کیا ، وفاقی ٹیکس محتسب نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔