پاکستان کی معیشت ابھی تک مضبوط نہیں ہو سکی:سفیر ڈنمارک

26 فروری ، 2024

گجرات(نمائندہ جنگ) پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لِنْلف نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت پر عزم اور بہترین کاروبار کرنے والے ہیں۔پاکستان کی معیشت اس وقت مضبوط نہیں اور روپے کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے اور یہ ایک موقع ہے بیرون ممالک پاکستان کی پراڈکٹساگر سستی ملیں تو خریدار پاکستان کی طرف آئیں گے اور ٹریڈ کا موقع پیدا ہو گا۔ آپ ٹیکسٹائل اور گھریلو استعمال وہاں خصوصی طور پر لے جا سکتے ہیں۔ ہم گجرات سے بھی ضرور اپنے ملک میں پراڈکٹس چاہیں گے،گجرات کی پراڈکٹس ہائی سٹینڈرڈ کی ہوتی ہیں۔ ہم نے ڈنمارک میں مکمل طور پر گرین انرجی کا استعمال شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے وہاں کی آب و ہوا میں آلودگی ختم ہو گئی ہے۔ پاکستان کو بھی آلودگی کے مسائل کا سامنا ہے اور ہم اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے حل کے لیے پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں۔